اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

G7 Summit: وزیراعظم مودی اتوار کو جی سیون اجلاس کیلئے جرمنی دورے پر - جی سیون سربراہی اجلاس جرمنی میں منعقد

وزیر اعظم نریندر مودی جرمن چانسلر اولاف شولز کی دعوت پر شلوس ایلماؤ میں منعقد ہونے والی جی-7 چوٹی کانفرنس G7 Summit میں شرکت کے لیے 26 اور 27 جون کو جرمنی کا دورہ کریں گے۔ اس کے بعد مودی 28 جون کو ایک مختصر دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچیں گے۔PM Modi to leave for Germany tomorrow

PM Modi
وزیراعظم مودی

By

Published : Jun 25, 2022, 11:08 PM IST

نئی دہلی:وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو کہا کہ وہ جرمنی میں ہونے والے جی۔ 7 سربراہی اجلاس G7 Summit میں ماحولیات، توانائی، آب و ہوا، غذائی تحفظ، صحت، انسداد دہشت گردی، صنفی مساوات اور جمہوریت جیسے اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کریں گے۔ 26 سے 28 جون تک جرمنی اور متحدہ عرب امارات کے دورے پر جانے سے پہلے اپنے بیان میں مودی نے کہا کہ "میں، جرمن چانسلر اولاف شولز کی دعوت پر وہاں شالس الماؤ شہر جا رہا ہوں جہاں جی-7سربراہی اجلاس جرمنی میں منعقد ہو رہا ہے۔ گزشتہ ماہ بھارت-جرمنی بین الحکومتی مشاورت کی نتیجہ خیز میٹنگ کے بعد چانسلر شولز سے دوبارہ ملاقات کرنا خوشی کی بات ہے۔PM Modi to leave for Germany tomorrow

انہوں نے کہا کہ جرمنی نے ارجنٹائن، انڈونیشیا، سینیگال اور جنوبی افریقہ جیسی دیگر ممالک کو بھی جی-7 سربراہی اجلاس میں مدعو کیا ہے تاکہ انسانیت کو متاثر کرنے والے اہم عالمی مسائل پر بین الاقوامی تعاون کو مضبو سط کیا جا سکے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ سربراہی اجلاس میں ماحولیات، توانائی، آب و ہوا، خوراک کی حفاظت، صحت، انسداد دہشت گردی جیسے اہم مسائل پر گفتگو ہوگی۔

مودی نے کہاکہ 'میں سربراہی اجلاس کے موقع پر کچھ شریک جی-7 ممالک کے رہنماؤں اور دورہ کرنے والے ممالک کے ساتھ الگ الگ ملاقات کا بھی منتظر ہوں۔ جرمنی میں میں یورپ کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والے ہندوستانی کمیونٹی کے لوگوں سے ملاقات کا بھی منتظر ہوں جنہوں نے یورپی ممالک کے ساتھ ہمارے تعلقات اور مقامی معیشتوں کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔"

جی-7 سربراہی اجلاس میں شرکت کے بعد مودی 28 جون کو ایک مختصر دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچیں گے اور متحدہ عرب امارات کے سابق صدر اور ابوظہبی کے سابق حکمران شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے انتقال پر ذاتی طور پر تعزیت کریں گے۔ وہ شیخ محمد بن زید النہیان کو ملک کا نیا صدر اور ابوظہبی کا نیا حکمران بننے پر مبارکباد بھی دیں گے۔ مسٹر مودی اسی دن وطن واپس آجائیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details