اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

G20 Meeting in Manipur Concludes منی پور میں جی 20 کانفرنس اختتام پزیر - منی پور میں جی 20 کانفرنس

شمال مشرقی ریاستوں میں عالمی کاروباری برادری کے لئے جی 20 ڈائیلاگ فورم کے چار سربراہی اجلاسوں میں سے پہلا اتوار کو منی پور کی راجدھانی امفال میں اختتام پذیر ہوا۔

منی پور میں جی 20 کانفرنس اختتام پزیر
منی پور میں جی 20 کانفرنس اختتام پزیر

By

Published : Feb 19, 2023, 10:31 PM IST

امفال:شمال مشرقی ریاستوں میں عالمی کاروباری برادری کے لئے جی 20 ڈائیلاگ فورم کے چار سربراہی اجلاسوں میں سے پہلا اتوار کو منی پور کی راجدھانی امفال میں اختتام پذیر ہوا۔ تین روزہ کانفرنس میں 23 ممالک کے 100 کے قریب مندوبین نے شرکت کی اور آئی سی ٹی، سیاحت، صحت کی دیکھ بھال اور ہینڈ لومز میں کثیر الجہتی تجارتی شراکت داری پر غور کیا۔ تین روزہ ایونٹ کے پہلے دن جی 20 اور دیگر ممالک کے نمائندوں نے بھی مکمل اجلاس سے خطاب کیا۔

آسٹریلیا، ارجنٹائن، بنگلہ دیش، بھوٹان، چاڈ، کینیڈا، چین، فرانس، یونان، گھانا، آئس لینڈ، جاپان، نیپال، روس، سیشلز، سنگاپور، جنوبی افریقہ، سوئٹزرلینڈ، تیونس، ٹوگو، یوگانڈا اور امریکہ کے نمائندوں نے اس کانفرنس میں شرکت کی۔ دریں اثنا بھوٹان کے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، ایشیا سپورٹنگ آرگنائزیشن، اے پی او، جاپان، انڈو-بنگلہ دیش چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور دو طرفہ تنظیموں-انڈین ایسوسی ایشن آف جاپان، انڈو آئس لینڈک بزنس ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے غیر ملکی تجارتی وفد میں تقریب میں شرکت کی۔

اس کے علاوہ سفارت کاروں میں جمہوریہ تیونس سفارت خانہ کے سفیر، بنگلہ دیش ہائی کمیشن کے ہائی کمشنر، ہائی کمیشن آف ریپبلک آف سیشلز کے ہائی کمشنر، ڈپٹی چیفس آف مشن میں سفارت خانہ آئس لینڈ ، ہندوستان میں ٹوگو کے ہائی کمیشن کے انچارج ڈی افیئرز/ ہیڈ آف مشن نے بی 20 کے پروگرام میں حصہ لیا۔

یہ بھی پڑھیں: G20 Agriculture Summit بھارت دنیا کی بڑھتی ہوئی آبادی کے غذائی تحفظ کو یقینی بنائے گا، شیوراج چوہان

کانفرنسوں میں شرکت کے علاوہ مندوبین نے پولو میچ بھی دیکھا۔ سساتھ ہی آئی این اے میموریل کمپلیکس، لوکتک جھیل، کانگلا، شری شری گووند جی مندر اور خواتین کے ذریعہ چلائے جانے والے بازار ایما کیتھل کا بھی دورہ کیا۔ بھارت کی صدارت میں دوسری کانفرنس 01 سے 03 مارچ تک میزورم کے آیزول میں، تیسری کانفرنس 15 سے 17 مارچ تک سکم کے دارالحکومت گنگٹوک میں جبکہ چوتھی کانفرنس 04 سے 06 اپریل تک ناگالینڈ کے کوہیما میں منعقد ہوگی۔

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details