مقامی میڈیا ادارہ 'اینٹی گوا نیوز روم' نے منگل کے روز پولیس کمشنر اٹلی راڈنے کے حوالے سے بتایا ہے کہ پولیس 'بھارتی کاروباری میہول چوکسی کو تلاش کرنے کی کوشش کر رہی ہے' جس کی گمشدگی کی قیاس آرائیاں ہیں۔
خبر کے مطابق، اینٹی گوا اور باربوڈا کی شہریت لے چکے چوکسی کو اتوار کے روز جنوبی علاقے میں گاڑی چلاتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ بعدازاں اس کی گاڑی برآمد ہوگئی، لیکن چوکسی کے بارے میں کچھ نہیں معلوم ہو سکا۔
اس سلسلے میں چوکسی کے وکیل سے بھی پوچھ گچھ کی گئی ہے، لیکن ان کی جانب سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا ہے۔
چوکسی نے جنوری 2018 میں بھارت سے فرار ہونے سے قبل ہی، 2017 میں کیریبین جزیرے کے ملک اینٹی گوا اور باربوڈا کی شہریت حاصل کر لی تھی۔