وزیر برائے اعلیٰ تعلیم ڈاکٹر اشوتھ نارائن نے کہا کہ فرنٹ لائن ورکرز کی خدمات بلاشبہ مثالی ہیں لہٰذا انہیں اعزاز دینا ہم سبھی کے لئے خوش نصیبی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے اقلیتوں سے اپیل کی ہے کہ وہ محکمۂ اقلیتی بہبود کی تمام اسکیمز سے فائدہ اٹھائیں۔
اس موقع پر سابق ریاستی وزیر آر روشن بیگ کے قریبی پیروکار شکیل احمد خان نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ بھارتیہ جنتا پارٹی میں شمولیت حاصل کی اور بتایا کہ ان کی بی جے پی میں شمولیت کا مقصد قوم و ملت کی فلاح و بہبود ہے۔