اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Friday prayers in Khwaja Mahmood Masjid: شمش آباد کی مسجد خواجہ محمود میں نماز جمعہ ادا کی گئی - منہدم مسجد خواجہ محمود میں نماز جمعہ

شمش آباد کی گرین اوینیو کالونی میں واقع مسجد خواجہ محمود میں آج نماز جمعہ ادا کی گئی، جس میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور مسجد کی حفاظت اور اس کی تعمیر نو کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ نماز جمعہ میں ایم آئی ایم کے رکن اسمبلی کوثر محی الدین نے بھی شرکت کی۔ Friday prayers offered In Khwaja Mahmood masjid

شمش آباد کی مسجد خواجہ محمود میں نماز جمعہ ادا کی گئی
شمش آباد کی مسجد خواجہ محمود میں نماز جمعہ ادا کی گئی

By

Published : Aug 5, 2022, 9:05 PM IST

Updated : Aug 5, 2022, 10:26 PM IST

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد میں شمش آباد کی گرین اوینیو کالونی میں منہدم مسجد خواجہ محمود میں پر امن طریقے سے نماز جمعہ ادا کی گئی اور مسجد کی دوبارہ تعمیر کا آغاز ہوگیا ہے۔ نماز جمعہ کے موقع پر ایم آئی ایم کے رکن اسمبلی کوثر محی الدین اور راجندر نگر اسمبلی حلقہ کے انچارج مرزا رحمت بیگ کے علاوہ مجلس کے دیگر قائدین نے مسجد کے ملبے کو ہٹا کر وہاں نماز ادا کی۔ بعد ازاں مسجد کی دوبارہ تعمیر کی یقین دہانی کرائی۔ نماز جمعہ کی ادائیگی کے لئے عارضی طور پر شامیانے کا انتظام کیا گیا تھا۔ Friday prayers offered in Khawaja Mehmood Mosque At Shamsabad

شمش آباد کی مسجد خواجہ محمود میں نماز جمہ ادا کی گئی


واضح رہے کہ ایم آئی ایم کے صدر اسد الدین اویسی کی مداخلت کے بعد ریاستی حکومت نے مسجد کی دوبارہ تعمیر کی اجازت دے دی ہے۔ مجلس کے رکن اسمبلی کوثر محی الدین کے مطابق جمعرات کو دن بھر ملبے کی صفائی کی گئی تاکہ نماز جمعہ کا اہتمام کیا جاسکے اور مسجد کی تعمیر کا دوبارہ سنگ بنیاد بھی رکھا جاسکے۔ قبل ازیں محکمہ بلدی نظم و نسق کی سہ رکنی کمیٹی نے آج شمس آباد بلدیہ آفس اور مسجد کی جگہ کا معائنہ کیا۔

مزید پڑھیں:۔Khawaja Mahmood Mosque Demolished: شمش آباد میں میونسپل حکام نے مسجد خواجہ محمود کو منہدم کردیا

اس موقع پر راجندر نگر اسمبلی حلقہ کے انچارج مرزا رحمت بیگ نے مسجد کمیٹی کے ذمہ داروں کے ہمراہ دفتر بلدیہ شمس آباد پہنچ کر متعلقہ حکام سے ملاقات کی اور مسجد کی جگہ کے تمام دستاویزات ان کے حوالے کئے۔ مجلس اتحادالمسلمین کی کامیاب نمائندگی کے نتیجہ میں مسجد کی دوبارہ تعمیر کی اجازت دے دی گئی ہے۔ خاطی عہدیداروں سے بھی حکومت کی جانب سے وضاحت طلب کی گئی ہے۔ مسجد کے انہدام کے واقعہ کے بعد سے ہی شمس آباد کے بلدیہ کمشنر رخصت پر چلے گئے ہیں۔ اسپیشل سکریٹری محکمہ بلدی نظم و نسق اروند کمار اور اعلی پولیس عہدیداروں نے بھی اس بات کی توثیق کی ہے کہ مسجد کی دوبارہ تعمیر میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔ مسجد کمیٹی اور گرین اوینیوکالونی کے مقامی افراد نے اسد الدین اویسی سے اظہار تشکر کیا۔

Last Updated : Aug 5, 2022, 10:26 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details