نئی دہلی میں فرانسیسی سفارت خانے نے ایک بیان میں کہا کہ فرانسیسی وزیر دفاع فلورنس پارلی 17 دسمبر کو بھارت کے سرکاری دورے پر ہوں گی تاکہ ہند فرانس کے اسٹریٹجک اور دفاعی تعلقات Indo-French Strategic and Defense Relations کو مضبوط کیا جاسکے۔
وہ وزیر اعظم مودی سے بھی ملاقات کریں گی اور اپنے بھارتی ہم منصب راج ناتھ سنگھ کے ساتھ سالانہ دفاعی ڈائیلاگ بھی کریں گی۔
سفارت خانے نے مزید کہا، "مذاکرات میں وسیع پیمانے پر ہند-فرانس دفاعی تعاون Indo-French defense cooperation ، بشمول آپریشنل دفاعی تعاون، خاص طور پر ہند-بحرالکاہل میں میری ٹائم سیکورٹی، میک ان انڈیا اور انسداد دہشت گردی تعاون کے مطابق صنعتی اور تکنیکی شراکت داری کے پہلوؤں کا احاطہ کیا جائے گا"۔
اپنے سرکاری دورے کے دوران، پارلی وزیر اعظم کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوال سے علاقائی سلامتی کے مسائل پر بات چیت کے لیے ملاقات کریں گی اور وہ دہلی میں نیشنل وار میموریل پر بھارتی فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے ساتھ ساتھ سی ڈی ایس جنرل بپن راوت کو ان کے المناک موت پر بھی خراج عقیدت بھی پیش کریں گی۔
پارلی اننتا ایسپن سینٹر کے زیر اہتمام ایک بحث میں حصہ لیں گے جس کا عنوان ہے "فرانس ہندوستان کے ساتھ قواعد پر مبنی ہند-بحرالکاہل خطے کے دفاع کے لیے کیسے تعاون کرتا ہے؟"
اور ترقی پذیر ممالک کے ریسرچ اینڈ انفارمیشن سسٹم کے چیئرمین اور فرانس میں ہندوستان کے سابق سفیر ڈاکٹر موہن کمار نے نظامت کی۔