ممبئی: مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد میں مسلسل اضافہ Coronavirus Cases Continue Rise in Mumbai دیکھنے کو مل رہا ہے۔ گذشتہ دو دنوں کی اگر بات کی جائے تو کل 5 ہزار 956 معاملے درج کیے گئے ہیں، ساتھ ہی 12 افراد کی موت بھی ہوئی ہے۔ جبکہ پیر کے روز کی بات کی جائے تو 7 ہزار 895 معاملے درج کیے گئے تھے، ان میں 11 لوگوں کی موت ہوئی تھی۔ حالانکہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے معاملوں میں کمی دیکھنے کو بھی ملی ہے۔
محکمہ بی ایم سی Mumbai Municipal Corporation اور ٹاسک فورس کی ٹیمیوں کی مسلسل کوششوں میں سب سے اہم کوشش یہ ہے کہ کورونا وائرس کے تیسرے ویریئنٹ اومیکرون کے معاملوں میں اضافہ نہ ہو، لہذا اس کے لیے تمام تر احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرایا جا رہا ہے، تاکہ آگے چل کر ممبئی کو پہلی اور دوسری لہر جیسے حالات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ یہی سبب ہے کہ اب محکمہ بی ایم سی کسی طرح کی لاپرواہی برتنے کو تیار نہیں ہے۔
ممبئی کے داخلی راستوں پر سختی برتی جارہی ہے جن میں ریلوے اسٹیشن اور ایئرپورٹ شامل ہیں، حالانکہ ایئرپورٹ پر پہلے سے سختی جاری تھی لیکن ریلوے اسٹیشن کی بھیڑ اس سختی سے اب تک بچی ہوئی تھی۔ ممکن تھا کہ شہر پھر سے ایک بار کورونا کو زد میں آجائے۔ اس لیے اس بار محکمہ بی ایم سی ریلوے اسٹیشنوں پر مفت ٹیسٹ کے انتظامات کے لیے غیر سرکاری تنظیموں کو منتخب کیا ہے۔