نئی دہلی:ملک کی چوتھی وندے بھارت ایکسپریس ٹرین دہلی اور ہماچل پردیش کی اوناکے درمیان جمعرات سے چلنے جا رہی ہے جو پنجاب میں کرتپور صاحب اورآنند پور صاحب جیسے سکھ تیرتھ اور ماتا جوالا دیوی اور ماتا چنتپورنی جیسے تیرتھ مقامات کو جوڑے گی۔Vande Bharat Express will connect Himachal to Delhi
وزیر اعظم نریندر مودی کل اونا سے اس کا افتتاح کریں گے، اس کے بعد ریلوے کے وزیر اشونی ویشنواس گاڑی میں سوار ہو کر نئی دہلی آئیں گے۔ گزشتہ 30ستمبرکو تیسری وندے بھارت ایکسپریس کو گاندھی نگر سے ممبئی کے درمیان شرور ع کئی گئی ہے۔ مسٹر مودی نے گاندھی نگر کیپیٹل اسٹیشن سے احمد آباد کے درمیان اس گاڑی میں سواری بھی کی تھی۔
وندے بھارت ایکپریس کے تیسرے اور چو تھے ریک چنئی میں واقع انٹیگرل کوچ فیکٹری ((ئی سی ایف)میں بنائی گئی ہے۔ پہلے مرحلہ کی رفتار میں بہتری کر کے اس مرحلہ کی گاڑی 180کلو میٹر گھنٹے سے زائد رفتارسے چلنے کی اہل ہے۔