اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کلاس 4 کی طالبہ نے بنائے 60 موبائل ایپلی کیشنز - کلاس 4 کی طالبہ نے بنائے 60 موبائل ایپلی کیشنز

لاک ڈاؤن کے دوران ایشال کے والدین اسے کوڈنگ کی تربیت دی اور اب اس میدان میں اس کی مہارت کسی پیشہ ور سے کم نہیں ہے۔

کلاس 4 کی طالبہ نے بنائے 60 موبائل ایپلی کیشنز
کلاس 4 کی طالبہ نے بنائے 60 موبائل ایپلی کیشنز

By

Published : Jun 30, 2021, 5:59 PM IST

کیرالہ میں کلاس 4 کی طالبہ ایشال نے لاک ڈاؤن کے دوران اپنے والدین سے کوڈنگ اور موبائل ایپلی کیشنز کی تربیت پانے کے بعد 60 موبائل ایپلی کیشنز تیار کیے۔

ایشال ملاپورم ضلع کی رہنی والی ہے۔ وہ ویب سائٹ ڈیویلپ کرنا جانتی ہے اور وہ اس عمر میں کوڈنگ کا کام کرتی ہے جب اس عمر کے بچے گیمنگ کے لیے نئی موبائل ایپلی کیشنز کی تلاش میں ہوتے ہیں۔

ایشال کا کہنا ہے، "جب میرے بھائی اور بہن مجھ سے موبائل ایپلی کیشن تیار کرنے کا مطالبہ کہتے ہیں تو میں اپنے خیالات پر کام کرتی ہوں اور جب میں اس کو تیار کر کے پیش کرتی ہوں تو وہ بہت خوش ہوجاتے ہیں۔"

آرٹ کی طرف ایشال کے جھکاؤ سے اس کو گیمز اور اپلی کیشنز میں مطلوب پس منظر کے لیے ضروری ڈیجیٹل امیجز ڈرائنگ کرنے میں کافی مدد ملتی ہے۔

کوڈلنگ میں ایشال کی مہارت فیلڈ میں پیشہ ور افراد کے برابر ہے۔ اس کے والدین عائشہ اور شاہد ایجوکیشنل ٹیک سیکٹر میں کام کرتے ہیں۔ شاہد نے کہا کہ بچے اب ایک ٹکنالوجی سے چلنے والے مستقبل کی طرف گامزن ہیں، لہذا، ہم نے اپنی بیٹی کو موبائل ایپلی کیشن کو تیار کرنے کا ہنر سکھایا۔

مزید پڑھیں:

بعض اوقات، ہم اپنے ادارے میں ایشال کی تیار کردہ ایپلی کیشنز کا استعمال کرتے ہیں۔ اکثر و بیشتر والدین بچوں کے فون کے بہت زیادہ استعمال کی وجہ سے پریشان رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا، اس کے بجائے والدین کو بچوں کی تخلیقی صلاحیت کو فروغ دینے کے لیے وقت کے صحیح استعمال پر توجہ مرکوز کرنی چاہئے

ایشال نیلمبر پیوز ماڈل اسکول (Nilambur Peeves Model school) کی طالبہ ہیں اور وہ ایک آرٹسٹ بننا چاہتی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details