بھوپال: ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع برہانپور میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا ہے، جس کی چرچہ پورے صوبے میں ہو رہی ہے اور لوگ اسے بڑے ہی مزاحیہ انداز میں لے رہے ہیں۔ کہتے ہیں کہ بچپن بڑا معصوم ہوتا ہے۔ چار سالہ حمزہ کی اسی معصومیت نے پورے صوبے کو مسکرانے پر مجبور کر دیا ہے۔ در اصل ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع برہانپور میں حمزہ نام کے چار سالہ بچے نے مقامی تھانے میں جاکر اپنی والدہ کی شکایت کی۔ Four Year Old Boy Complain Against Mother
شکایت میں حمزہ نے تھانے کے انچارج سے شکایت کی کہ اس کی والدہ اسے چاکلیٹ نہیں دیتی ہے اور ہمیشہ چاکلیٹ چھپا دیتی ہے۔ ساتھ ہی حمزہ نے اپنی شکایت میں کہا کہ اسے سائیکل بھی نہیں دلائی جا رہی ہے۔ جب یہ معاملہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تو ریاست کے وزیر داخلہ نروتم مشرا نے حمزہ سے ویڈیو کال کے ذریعے بات کی، ویڈیو کال پر حمزہ نے اپنی کہانی وزیر داخلہ نروتم مشرا کو سنائی، جس کے بعد وزیر داخلہ نے حمزہ کو یقین دہانی کروائی کہ وہ اسے جلد سے جلد بہت ساری چاکلیٹ اور سائیکل بھجوا رہے ہیں۔