گوہاٹی: شیو شینا کے باغی رہنما ایکناتھ شندے اور دیگر اراکین اسمبلی نے آج گوہاٹی کے کامکھیا دیوی مندر میں پوجا کی۔ ایکناتھ شندے نے کامکھیا مندر میں پوجا کرنے کے بعد کہا کہ وہ یہاں مہاراشٹر کے امن اور خوشحالی کی دعا کرنے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ فلور ٹیسٹ کے لیے کل ممبئی جائیں گے اور تمام طریقہ کار پر عمل کریں گے۔
ایکناتھ شندے سمیت چار باغی اراکین اسمبلی بدھ کی صبح 7:45 بجے ہوٹل ریڈیسن بلو سے کامکھیا کے لیے روانہ ہوئے تھے۔ وہ کامکھیا سے براہ راست بورجھر ہوائی اڈے کا سفر کریں گے۔ بتایا جا رہا ہے کہ باغی اراکین اسمبلی دو حصوں میں روآنہ ہوں گے۔ یہاں ممبئی میں بی جے پی رہنما دیویندر فڈنویس نے مہاراشٹر میں سیاسی بحران کے حوالے سے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری سے ملاقات کی۔ دیویندر فڈنویس نے گورنر سے فلور ٹیسٹ کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ Four rebel mlas including eknath shinde reach kamakhya