اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Road Accident In Moradabad: مرادآباد میں مندر سے واپسی کے دوران سڑک حادثہ، چارعقیدت مند ہلاک

ضلع مرادآباد میں ایک سڑک حادثہ پیش آیا، جس میں چار افراد ہلاک جبکہ 14 زخمی ہوگئے ہیں۔ تمام زخمیوں کو ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں ان کا علاج چل رہا ہے، ڈاکٹرز کے مطابق ابھی کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔ Road Accident On Moradabad

سڑک حادثہ میں چارعقیدت مند ہلاک، 14 زخمی
سڑک حادثہ میں چارعقیدت مند ہلاک، 14 زخمی

By

Published : Jun 3, 2022, 9:05 AM IST

مراد آباد: ریاست اترپردیش کے مرادآباد ضلع میں عقیدت مندوں سے بھری ایک ٹریکٹر ٹرالی حادثہ کا شکار ہو گئی۔ جس کے سبب چار افراد ہلاک جبکہ دیگر 14 کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ مراد آباد ضلع کے ٹھاکردوارہ کوتوالی علاقے کے گوپی والا چوراہے پر عقیدت مندوں سے بھری ٹریکٹر ٹرالی سلنڈر سے بھرے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں چار زائرین کی موت ہو گئی، جب کہ 14 زخمی ہو گئے۔ حادثے کے بعد زخمیوں کو کاشی پور کے ایک پرائیویٹ اسپتال لے جایا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ اطلاع ملنے پر مرادآباد کے ڈی ایم زخمیوں کی حالت جاننے کے لیے کاشی پور کے مرادآباد روڈ پر واقع نجی اسپتال پہنچے۔ جہاں حادثہ ہوا وہاں سے مرادآباد تقریباً 50 کلومیٹر دور تھا اور کاشی پور تقریباً 20 کلومیٹر دور تھا، اس لیے زخمیوں کو واپس کاشی پور میں داخل کرایا گیا ہے۔

ٹرک سے ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر اتنی شدید تھی کہ حادثے میں تین افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور کئی عقیدت مند شدید زخمی ہو گئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو قریبی پرائیویٹ اسپتال پہنچایا، جہاں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد کاشی پور سے مرادآباد روڈ پر واقع سہوتا ملٹی اسپیشلٹی اسپتال لایا گیا۔ جہاں ایک اور زخمی عقیدت مند کی موت ہو گئی۔

مزید پڑھیں:۔Bareilly Road Accident: سڑک حادثہ میں سات افراد کی موت

مرادآباد کے ڈی ایم شیلیندر کمار سنگھ زخمیوں کی حالت جاننے کے لیے کاشی پور کے سہوتا اسپتال پہنچے۔ انہوں نے بتایا کہ ٹریکٹر ٹرالی میں کل 21 افراد سوار تھے جن میں سے چار عقیدت مندوں کی موت ہو چکی ہے جبکہ 14 زائرین زخمی ہیں جن کا علاج جاری ہے۔ ان میں سے بعض کی حالت بدستور تشویشناک ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ انتظامی ٹیم نجی اسپتال کے ڈاکٹروں اور زخمیوں کے اہل خانہ سے مسلسل رابطے میں ہے۔ زخمیوں کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details