شملہ: ہماچل پردیش کے ضلع شملہ کے کمارسین تھانہ علاقے کے تحت سونادھر پٹوار سرکل میں ایک کارکے کھائی میں گرنے سے ڈرائیور سمیت چار مہاجر مزدور ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق یہ حادثہ ہفتہ کی رات تقریباً 10.45 بجے پیش آیا۔ مرنے والے تمام مزدور بتائے جا رہے ہیں۔ کمارسین پولیس کی ٹیم کے علاوہ فائر بریگیڈ کے عملہ سمیت ریسکیو ٹیموں نے بڑی محنت سے ہلاک اور زخمی کو کھائی سے نکالا۔ کار تقریباً 250 میٹر گہری کھائی میں گر گئی۔ حادثے کا شکار ہونے والے مزدور رہائشی عمارت میں لینٹر ڈالنے کے کام کے لیے جا رہے تھے۔ Car Accident In Himachal