دارالحکومت دہلی کے اولڈ سیمیا پوری میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔ اس آتشزدگی میں 4 افراد کی موت ہو گئی۔ بتایا جا رہا ہے، کہ جاں بحق ہونے والوں میں 2 خواتین بھی شامل ہیں۔
فائر بریگیڈ کے موصولہ اطلاع کے مطابق یہ آتشزدگی صبح 4:07 بجے اولڈ سیما پوری کے ایک مکان میں ہوئی ہے، جس میں خواتین سمیت چار لوگوں موت ہوگئی۔ ان کی موت دم گھٹنے سے ہوئی ہے۔
فی الحال پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے اور مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔