اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Four Palestinian Killed اسرائیلی فورسز کی فائرنگ میں چار فلسطینی شہری ہلاک - اسرائیلی فورسز کی فائرنگ میں چار فلسطینی شہری ہلاک

مشرقی یروشلم میں اسرائیلی فورسز نے فلسطینی شہریوں پر فائرنگ کی، جس میں چار فلسطینی شہری ہلاک ہوگئے ہیں جب کہ دیگر دو شدید طور پر زخمی ہیں۔ Four Palestinian Killed

اسرائیلی فورسز کی فائرنگ میں چار فلسطینی شہری ہلاک
اسرائیلی فورسز کی فائرنگ میں چار فلسطینی شہری ہلاک

By

Published : Nov 4, 2022, 12:00 PM IST

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور مشرقی یروشلم میں فلسطینی شہریوں اور اسرائیلی فورسز کے درمیان جھڑپ ہوئی، جس میں چار فلسطینی ہلاک ہوگئے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں جنین کے قریب اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے دو فلسطینی ہلاک جب کہ مزید چار فلسطینی شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں دو نے دم توڑ دیا۔ Four Palestinian civilians killed by Israeli forces

مزید پڑھیں:۔ Palestinians killed by Israeli forces مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے چھ فلسطینی جاں بحق

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ شمالی مغربی کنارے میں چھاپہ ماری کے دوران یروشلم کے پرانے کوارٹر میں فلسطینیوں کی جانب سے مبینہ طور پر اسرائیلی فورسز پر حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگیا۔ اس سے قبل مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فورسز کی فلسطینیوں کے ساتھ جھڑپوں کے دوران ایک اور فلسطینی جاں بحق ہوا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details