سکما: چھتیس گڑھ کے سکما ضلع میں بہت زیادہ نکسل متاثرہ چنتا گفا تھانہ علاقہ کے توڑامارکا اور ایلام گنڈہ علاقوں میں تلاشی کے دوران سیکورٹی فورسز نے ایک لاکھ روپے انعامی نکسلی سمیت چار نکسلیوں کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق کوبرا، ایس ٹی ایف اور ضلعی فورس کی ایک مشترکہ ٹیم نے توڑامارکا اور ایلماگنڈہ علاقوں میں محاصرہ کیا اور تین نکسلیوں کو پکڑ لیا۔ ان میں سے ایک ملزم پر ایک لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، پوڈیم دیوے، سودھی ہنگا نے ملیشیا کے رکن کے طور پر خدمات انجام دینے کا اعتراف کیا ہے۔ ملزمان نے کاسل پاڑ واقعہ میں ملوث کا اعتراف بھی کیا ہے۔وہیں پڑمیل میں تلاشی پر گئے سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے محاصرہ کیا اور ایک نکسلی کو گرفتار کیا، جس کی شناخت پوڈیم مکا ملیشیا کے رکن کے طور پر کی گئی ہے۔
اس سلسلے میں سکما کے ایس پی سنیل شرما نے بتایا کہ سکما ضلع میں نکسلیوں کے خلاف مسلسل نکسل مٹاؤ مہم چلائی جا رہی ہے۔ اس مہم کے تحت ٹونڈامرکہ اور ایلماگنڈہ علاقے میں ماونوازوں کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی۔ اس کے بعد کوبرا 208 اور ضلعی فورس کی مشترکہ ٹیم وہاں پہنچ گئی۔ تلاش کے لیے ایلماگنڈہ علاقے میں روانہ ہوئے۔ یہاں ٹیم نے ایلماگنڈہ اور ٹونڈامرکہ کے جنگلات سے 3 ماونواز کو گرفتار کیا،جبکہ ایک اور ماونواز کو سی آر پی ایف کی 150ویں بٹالین نے پڑمیل جنگل سے گرفتار کیا۔