اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Shopian Encounters شوپیان میں دو تصادم آرائیوں میں چار عسکریت پسند ہلاک

ضلع شوپیان کے دو الگ الگ مقامات پر سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم ہوا، جس میں چار عسکریت پسندوں کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔Shopian Encounters

شوپیان میں دو تصادم آرائیوں میں چار عسکریت پسند ہلاک
شوپیان میں دو تصادم آرائیوں میں چار عسکریت پسند ہلاک

By

Published : Oct 5, 2022, 9:18 AM IST

شوپیان: جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین دو تصادم آرائیوں میں چار عسکریت پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔ یہ تصادم آرائیاں ضلع شوپیاں کے دو دیہاتوں دراچھ کیگام اور مولو چتراگام میں ہوئیں۔ گزشتہ روز شام دیر گئے فوج کی 44 راشٹریہ رائفلز سی آر پی ایف کی 14 بٹالین اور جموں و کشمیر پولیس نے عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد دراچھ کیگام علاقے کو محاصرہ میں لیکر گھر گھر تلاشی آپریشن شروع کیا، اس دوران ایک رہائشی مکان میں موجود عسکریت پسندوں نے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ شروع کردی، سکیورٹی فورسز نے بھی جوابی کارروائی شروع کردی۔Four militants killed in two encounters in Shopian

رات بھر جاری رہنے والا یہ انکاؤنٹر أج صبح کے وقت اختتام کو پہنچا اور انکاؤنٹر میں تین مقامی عسکریت پسند مارے گئے ہیں۔ جنکی شناخت زبیر احمد وانی ولد محمد مقبول وانی ساکنہ ڈمپورہ کیگام، جمشید ماگرے ولد عبد الحمید ساکنہ راجپوہ پلوامہ اور حنان یعقوب ولد محمد یعقوب ساکنہ کریم آباد پلوامہ کے بطور ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:۔Encounter in Shopian شوپیان انکاؤنٹر میں ایک عسکریت پسند ہلاک

وہیں دوسری جانب ضلع کے دوسرے گاؤں مولو چتراگام علاقے میں سکیورٹی فورسز کو عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہوئی، جس کے بعد علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کی گئی، اس دوران عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے مابین انکاؤنٹر شروع ہوا۔ اس انکاؤنٹر میں بھی ایک مقامی عسکریت پسند کو ہلاک کردیا گیا۔ ہلاک ہونے والے عسکریت پسند کی شناخت عارف رشید ولد رشید احمد وانی ساکنہ شرمال شوپیاں کے بطور ہوئی ہے۔ اس طرح ضلع شوپیاں میں دو الگ الگ تصادم آرائیوں میں چار عسکریت پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔ وہیں پولیس نے بھی چار عسکریت پسندوں کے مارے جانے کی تصدیق کی ہے اور بتایا کہ مارے گئے عسکریت پسند کئی سرگرمیوں میں ملوث تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details