نئی دہلی: فوج کا ایک جدید ہلکا ہیلی کاپٹر آج اروناچل پردیش کے ایک دور افتادہ علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا، جس میں سوار پانچ میں سے چار اہلکاروں کی موت ہو گئی فوج کے مطابق یہ حادثہ صبح 10.43 بجے اس وقت پیش آیا جب ہیلی کاپٹر اروناچل پردیش کے اپر سیانگ ضلع میں ٹیک آف کر رہا تھا تباہ شدہ ہیلی کاپٹر کا پتہ لگانے کے لئے فضائیہ اور فوج کی مشترکہ ریسکیو ٹیموں نے فوری طورپر تلاشی مہم شروع کی جس میں ایک ایم آئی-17 اور دو جدید ہلکے ہیلی کاپٹر اور فوج کی تین ٹکڑیاں شامل تھیں۔Army helicopter crash in Arunachal Pradesh
فوج کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹر میں پانچ افراد سوار تھے جن میں سے چار کی لاشیں مل گئی ہیں۔ حادثے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
Army helicopter crash in Arunachal Pradesh اروناچل پردیش میں فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، چار افراد ہلاک - فوج کا ایک جدید ہلکا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
فوج کا ایک جدید ہلکا ہیلی کاپٹر آج اروناچل پردیش کے ایک دور افتادہ علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا۔ فوج کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹر میں پانچ افراد سوار تھے جن میں سے چار کی لاشیں مل گئی ہیں۔Army helicopter crash in Arunachal Pradesh
Etv Bharat