اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

اننت ناگ میں چار جواری گرفتار - anantnaag police

اننت ناگ پولیس نے 4 جواریوں کو جوا کھیلتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑلیا۔ گرفتاری کے دوران ان کے پاس موجود تاش کے پتے اور نقد رقم کو بھی ضبط کیا گیا۔

اننت ناگ میں چار جواری گرفتار
اننت ناگ میں چار جواری گرفتار

By

Published : Jun 24, 2021, 11:52 PM IST

معاشرتی جرائم کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے اننت ناگ پولیس نے ایک مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد کے پی روڈ کے ایک مقام پر چھاپا مارا۔

چھاپہ کے دوران پولیس نے چار جواریوں کو جوا کھیلتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ ان کے قبضہ سے داؤ پر لگائی گئی 51 ہزار 4 سو کی رقم اور تاش کے پتے ضبط کیے گئے۔

اننت ناگ میں چار جواری گرفتار

یہ کاروائی پولیس چوکی بس اسٹینڈ کی جانب سے متعلقہ چوکی افسر کی زیر قیادت انجام دی گئی۔

پولیس نے متعلقہ دفعہ کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے چاروں ملزمین کو گرفتار کرلیا۔ اس واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

پولیس نے انتباہ کیا کہ جو افراد اس طرح کی مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث پائے جائیں گے ان کے خلاف قانون کے تحت سخت کارروائی کی جائے گی۔

پولیس نے کمیونٹی ممبران سے درخواست کی کہ وہ اپنے محلہ میں ہونے والے جرائم کے بارے میں پولیس کو آگاہ کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details