چنئی: تمل ناڈو میں ضلع نامکل کے موہنور میں ہفتہ کے روز ایک گھر کے اندر پٹاخے کے دھماکے سے ایک ہی خاندان کے تین افراد سمیت چار لوگوں کی موت ہوگئی اور چار دیگر شدید زخمی ہو گئے۔ پولس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ مکان سے متصل مالک مکان کی اپنی پٹاخوں کی لائسنس یافتہ دکان ہے اور صبح جب دھماکہ ہوا تو مکان میں پٹاخے رکھے ہوئے تھے۔Several Inured in Firecracker Blast in Namakkal
اس دوران گھر میں رکھا گیس سلنڈر بھی دھماکے سے پھٹ گیا اور آگ نزدیکی گھروں اور جھونپڑیوں میں پھیل گئی۔ دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ چار جھونپڑیوں سمیت آٹھ مکانات آگ سے خاکستر ہو گئے۔