اس موقع پر اردو صحافت کی لازوال قربانیوں پر مبنی ایک دستاویزی فلم بھی دکھائی جائے گی اور ملک کے چنندہ اردو صحافیوں کو 'کارنامۂ حیات ایوارڈ' پیش کیا جائے گا۔ Celebration of Urdu Journalism
افتتاحی تقریب کے دوران علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں شعبۂ صحافت کے سربراہ پروفیسر شافع قدوائی کلیدی خطبہ پیش کریں گے۔ اس موقع پر ایک یادگاری مجلہ بھی شائع کیا جائے گا، جس میں اردو صحافت کے ماضی، حال اور مستقبل کا احاطہ کیا جائے گا، جس کی ترتیب وتدوین کی ذمہ داری ممتاز صحافی سہیل انجم کو سونپی گئی ہے۔ Hamid Ansari In Celebration of Urdu Journalism
واضح رہے کہ اردو کا پہلا اخبار 'جام جہاں نما' 27/مارچ 1822 کو کلکتہ سے شائع ہوا تھا۔ اس اعتبار سے اردو صحافت اپنے قیام کے دو سو سال مکمل کرنے جارہی ہے اور اس موقع پر ملک کے مختلف حصوں میں تقریبات منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
بھارت میں اردو صحافت کی تاریخ لازوال قربانیوں اور جدوجہد سے عبارت ہے۔ اس ملک کی آزادی کے لیے سب سے پہلی قربانی اردو صحافی مولوی محمدباقر نے دی۔ جنہیں انگریزوں نے1857 کی جنگ آزادی کی جرأت مندانہ رپورٹنگ کی پاداش میں توپ کے دہانے پر رکھ کر اڑادیا۔