بھارت کے سابق نائب صدر حامد انصاری اور چار امریکی قانون سازوں نے بھارت میں انسانی حقوق کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ بدھ کو انڈین امریکن مسلم کونسل کے زیر اہتمام ایک ورچوئل میٹنگ میں ڈیموکریٹک پارٹی کے سینیٹر ایڈ مارکے نے کہا کہ 'بھارت میں ایسا ماحول پیدا ہو گیا ہے جہاں امتیازی سلوک اور تشدد جڑ پکڑ سکتا ہے'۔ Hamid Ansari, US lawmakers express concern over human rights situation in India
انہوں نے مزید کہا کہ 'حالیہ برسوں میں ہم نے آن لائن نفرت انگیز تقاریر میں اضافہ دیکھا ہے، جس میں مساجد کی توڑ پھوڑ، گرجا گھروں کو جلانا اور فرقہ وارانہ تشدد شامل ہیں'۔ اس بحث میں حصہ لیتے ہوئے سابق نائب صدر حامد انصاری نے بھی ہندو قوم پرستی کے بڑھتے ہوئے رجحان پر اپنی تشویش کا اظہار کیا۔