اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

سابق مرکزی وزیر کے رحمان خان نے 'میری یادیں' کے نام سے سوانح حیات لکھی - اردو نیوز دہلی

سابق مرکزی وزیر اور راجیہ سبھا کے سابق ڈپٹی چیئرمین کے رحمان خان نے اپنی سوانح حیات کو 'میری یادیں' نامی ایک کتاب میں قلم بند کیا ہے۔ اس کتاب میں انہوں نے سیاسی، سماجی اور ادبی سفر کو قلم کے ذریعے کتاب میں رکھنے کی کوشش کی ہے۔

former union minister k rehman khan wrote a biography titled 'meri yaadein'
سابق مرکزی وزیر کے رحمان خان نے 'میری یادیں' کے نام سے سوانح حیات لکھی

By

Published : Jul 30, 2021, 10:12 PM IST

ڈاکٹر کے رحمان خان کا کہنا ہے کہ اس کتاب کو لکھنے کا مقصد بہت ساری باتیں قارئین تک پہنچانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب میں یہ کتاب لکھ رہا تھا تو مجھے احساس تھا کہ اس کتاب میں گزشتہ زندگی کے تمام نشیب و فراز شامل کرنا ہے اس لیے میں نے تمام باتوں کا اس میں ذکر کیا ہے۔

دیکھیں ویڈیو

اس کتاب میں 'میں نے اپنی خامیوں اور غلطیوں کا بھی ذکر کیا ہے، جو الامین تحریک سے سرزد ہوئیں جو لوگ تحریک سے وابستہ تھے وہ مثبت تھے ان میں صداقت تھی اور سب کامیاب تھے لیکن کامیابی کی بلندیوں پر پہنچنے کے بعد انسانی کمزوریوں کے سبب کچھ لوگ گر پڑے۔

میری یادیں

مرکزی وزیر کی حیثیت سے انہوں نے جو غیر معمولی کارنامہ انجام دیا وہ وقف ترمیمی ایکٹ 2013 کی منظوری تھی۔ اس کے علاوہ ان کا چار دہائیوں تک الامین تحریک سے وابستہ رہنا اور اسے کامیاب بنانا بھی اہم کارنامہ ہے۔ 40 برسوں کی ایک طویل مدت کے دوران انھوں نے مختلف عہدوں پر رہ کر ملک کی خدمت کی ہے۔ وہ کرناٹک لیجسلیٹیو کونسل کے رکن رہے، انہوں نے چیئرمین کی حیثیت سے بھی اپنی خدمات انجام دیں۔

میری یادیں

مزید پڑھیں:متنازعہ زرعی قوانین سے اترپردیش انتخابات میں بی جے پی کو نقصان ہوگا: برق

وہ کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی کے جنرل سیکرٹری رہے اور راجیہ سبھا کے چار مرتبہ رکن بھی رہے۔ دو مرتبہ راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین رہے۔ راجیہ سبھا میں کانگریس پارٹی کے ڈپٹی لیڈر رہے اور مرکزی وزیر کا عہدہ بھی دو مرتبہ سنہ 2004 اور سن 2012 میں سنبھالا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details