سرینگر:مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر میں سری لنکا کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور جاریحانہ بلے بازی سنتھ جے سوریا نے کشمیر کا دورے کیا۔ اس موقعے پر انہوں نے کرکٹ سمیت مختلف کھیلوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے ساتھ ملاقات کی۔ اس دوران ڈون انٹر نیشنل سکول کی طرف سے مختلف کرکٹ کلبس میں کھینلے والے کھلاڑیوں سے اپنا تجربہ شئیر کیا۔ وہیں سری لنکا کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نے کشمیر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا جن میں خاص کر سیاحتی مقام گلمرگ کابل ذکر ہے۔ واضح رہے کہ سنہ 1996 کے عالمی کرکٹ میچ میں سنتھ جے سوریا کی ہی بدولت سری لنکا نے عالمی چیمپین بنانے کا اعزاز حاصل کیا تھا، جس میں انہوں نے کافی شاندار بلے بازی کی تھی اور شائقین کا دل جیت لیا تھا۔
Sanath Jayasuriya visited Kashmir سری لنکا کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سنتھ جے سوریا نے کشمیر کا دورہ کیا - سنتھ جے سوریا
سری نگر میں سابق سری لنکن اسٹار کرکٹر سنتھ جے سوریا نے کشمیری نوجوانوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ کشمیری بچوں میں کرکٹ کے حوالے سے کافی صلاحیت موجود ہے، جس کو نکھارنے کی سخت ضرورت ہے۔ Former Sri Lanka Cricketer Sanath Jayasuriya visited Kashmir
مزید پڑھیں:۔IPL Trials کشمیری کے ایک اور کھلاڑی کو آئی پی ایل ٹرائل کے لیے بلایا گیا
اس دوران سرینگر میں آج ڈورن انٹر نیشنل سکول کی طرف سے ایک میڈیا انٹرکشن کا اہتمام کیا گیا تھا، جہاں پر سنتھ جے سوریا نے صحافیوں کے ساتھ اپنے تجربات شئیر کئے اور سوالات و جوابات کا سیشن بھی چلا۔ اس موقعے پر سابق سری لنکا کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ کشمیری بچوں میں کرکٹ کے حوالے سے کافی صلاحیت موجود ہے، جس کو نکھارنے کی سخت ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کا بلا بھی کافی مشہور ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے پاس بھی ایک کشمیری بلا موجود ہے جس کو میں نے کئی میچوں میں استعمال کیا ہے۔ اس اثنا میں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے اپنے ملک کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سری لنکا ایک خراب دور سے گزرا جو کہ اب ترقی کی رہ پر چلنے لگا، میں تمام کشمریوں کو سری لنکا آنے کی دعوت دیتا ہوں۔