مسٹر گاندھی، جمعرات کی صبح سابق وزیراعظم کی سمادھی 'شکتی استھل' گئے اور گلہائے عقیدت کے ساتھ انھیں خراج عقیدت پیش کیا۔
واضح رہے کہ ملک آج آنجہانی سابق وزیراعظم اندرا گاندھی کی 103 ویں سالگرہ منا رہا ہے۔

راہل گاندھی نے ٹوئٹ کیا کہ 'ایک کامیاب وزیراعظم اور طاقتور اندرا گاندھی جی کی جینتی پر خراج عقیدت۔ پورا ملک ان کی مؤثر قیادت کی آج مثال دیتا ہے لیکن میں انھیں ہمیشہ اپنی پیاری دادی کے بطور یاد کرتا ہوں۔ ان کی سکھائی ہوئی باتیں مجھے مسلسل تحریک دیتی ہیں'۔
کانگریس میڈیا سیل کے ترجمان رندیپ سنگھ سرجے والا نے بھی انھیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ 'پورے ملک میں آئرن لیڈی کہلائی جانے والی، یقین کامل، ہمت اور بے مثال استعداد والی بھارت کی اولین اور واحد خاتون وزیر اعظم، اندرا گاندھی کی سالگرہ کے موقع پر انھیں خراج تحسین'