اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Imtiyaz Jalil Accuses Subhash Desai سابق وزیر سبھاش دیسائی نے سو کروڑ سے زائد مالیت کی زمین خرد برد کی، امتیاز جلیل - امتیاز جلیل کا سبھاش دیسائی پر الزام

رکن پارلیمان امتیاز جلیل نے الزام عائد کیا کہ مہاراشٹر کے سابق وزیر سبھاش دیسائی نے اورنگ آباد صنعتی علاقے میں 50 سے زائد انڈسٹریل پلاٹس کو رہائشی پلاٹس میں تبدیل کرکے اسے فروخت کیا ہے۔ اس لیے وزیراعلیٰ اس معاملے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دیں۔ Subhash Desai Accused of Corruption

Imtiyaz Jalil Accuses Subhash Desai
امتیاز جلیل کا سبھاش دیسائی پر الزام

By

Published : Dec 29, 2022, 12:46 PM IST

امتیاز جلیل کا سبھاش دیسائی پر الزام

اورنگ آباد: مہاراشٹر کے شہر اورنگ آباد کے رکن پارلیمان امتیاز جلیل نے الزام عائد کیا کہ گذشتہ دس برسوں میں انڈسٹریل پلاٹس کے کمرشیل اور ریزیڈینشل پلاٹس میں کنورژن کے نام پر بڑے پیمانے پر بدعنوانی ہوئی ہے جس میں سابق ریاستی وزیر سبھاش دیسائی اور دیگر افراد شامل ہیں۔ انہوں نے وزیر اعلی ایکناتھ شندے اور نائب وزیراعلی دیویندر فڑنویس سے مطالبہ کیا کہ اس معاملے کی جانچ کے لیے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی جائے۔ Imtiyaz Jaleel Allegation Against Subhash Desai

مہاراشٹر اسمبلی کا سرمائی اجلاس ناگپور میں جاری ہے۔ اس دوران کئی سیاسی پارٹیاں ایک دوسرے پر الزام عائد کر رہی ہیں۔ اس درمیان اورنگ آباد سے مجلس اتحاد المسلمین کے رکن پارلیمان سید امتیاز جلیل نے شیو سینا کے سابق ریاستی وزیر صنعت سبھاش دیسائی پر 120 کروڑ روپے کے زمین بدعنوانی کا الزام عائد کیا ہے۔ ایم پی امتیاز جلیل نے ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ سابق وزیر سبھاش دیسائی نے لینڈ کنورژن کی آڑ میں اورنگ آباد چکل تھانہ صنعتی علاقے میں 52 پلاٹس کو صنعتی زمین سے نکال کر تجارتی و رہائشی پلاٹس میں تبدیل کر دیا اور انہیں اورنگ آباد کے بڑے تاجروں کو بڑی قیمت میں فروخت بھی دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایم پی امتیاز جلیل کی ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت

امتیاز جلیل نے الزام عائد کیا کہ اس پورے معاملے میں سبھاش دیسائی کے بیٹے کا اہم کردار تھا۔ ایم پی امتیاز جلیل نے مہاراشٹر کی موجودہ حکومت سے درخواست کی ہے کہ اس معاملے کے لئے ایک کمیٹی بنائی جائے۔ ساتھ ہی رکن پارلیمان امتیاز جلیل نے یہ بھی الزام لگایا کہ ریاست میں اب تک 32 ہزار ایکڑ زمین پندرہ برسوں میں انڈسٹریل کنورژن کی گئی ہیں جس کے باعث اس معاملے میں سبھاش دیسائی کے علاوہ سابق وزیر صنعت نارائن رانے کی بھی تحقیقات ہونی چاہیے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details