سابق رکن اسمبلی سید ذوالفقار ہاشمی کا انتقال - مسلم سیاستدان
سید ذوالفقار ہاشمی تمام عمر بےباک اور صداقت پر عمل پیرا رہے اور غیر معمولی سیاسی بصیرت رکھنے والی شخصیت کے مالک تھے۔عصر حاضر کے مسلم سیاست دانوں میں ان اقدار کا زبردست فقدان دیکھا جا رہا ہے۔
ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر مسلم قائد سید ذوالفقار ہاشمی سابق رکن اسمبلی بیدر کا ایک خانگی ہسپتال میں انتقال ہوا. پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ طلحہ ہاشمی کے بشمول تین فرزند ان اور دو لڑکیاں شامل ہیں۔
بتایا جاتا ہے کہ وہ ڈائلیسس پر تھے سید ذوالفقار ہاشمی 1994 میں بیدر سے بہوجن سماج پارٹی کے امیدوار کے طور پر مقابلہ کیا تھا اور جیت حاصل کی تھی۔
سید ذوالفقار ہاشمی تمام عمر بےباک اور صداقت پر عمل پیرا رہے اور غیر معمولی سیاسی بصیرت رکھنے والی شخصیت کے مالک تھے۔عصر حاضر کے مسلم سیاست دانوں میں ان اقدار کا زبردست فقدان دیکھا جا رہا ہے۔
سید ذوالفقار ہاشمی ایک مسلم سیاستدان ہونے کے ساتھ ساتھ مسلمانوں کے ملی مسائل سے گہری دلچسپی رکھتے تھے۔ انہوں نے مختلف موقعوں پر قومی و ملی بیداری کے تحت مسلمانوں میں سیاسی شعور کو بیدار کرنے میں کامیابی حاصل کی تھی۔
سید ذوالفقار ہاشمی کی نماز جنازہ جامع مسجد بیدر میں ادا کی گئی اور تدفین احاطہ قبرستان چوکھنڈی میں عمل میں آئی۔