اترپردیش اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کے اعلان کے بعد سبھی سیاسی پارٹیوں نے اپنے اپنے امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے، وہیں مرادآباد اسمبلی سیٹ سے سابق رکن اسمبلی حاجی یوسف انصاری کو سماج وادی پارٹی نے اپنا امیدوار منتخب کیا ہے۔ Haji Yusuf Ansari's Nomination from Moradabad
'بی جے پی نے عوام کو مہنگائی کے سوا کچھ نہیں دیا' حاجی یوسف انصاری نے ای ٹی وی بھارت اردو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں یونیورسٹی اور میڈیکل کالج سب سے بڑا مسئلہ ہے، یہ ہماری ترجیحات میں شامل ہیں۔
سماجوادی پارٹی پر ٹکٹ کے سودا کے الزام پر انہوں نے کہا کہ جب وہ 2017 میں سماج وادی پارٹی سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے تو کتنے کا ٹکٹ خرید کر لائے تھے؟ سماجوادی پارٹی ٹکٹ کا سودا نہیں کرتی بلکہ ایماندار اور وفادار لوگوں کو ٹکٹ دیتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت میں عوام کو مہنگائی کے سوا کچھ نہیں ملا، مہنگائی کے معاملے کو لے کر ہم ریاستی انتخابات میں حصہ لیں گے اور حکومت بننے کے بعد اس کو جلد از جلد حل کرنے کی کوشش کریں گے.