اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

MP Election 2023 شیوراج کے حلقہ اسمبلی بدھنی کے لیے الگ حکمت عملی بنا رہے ہیں، کمل ناتھ - چوہان کے سیہور ضلع کے اسمبلی حلقہ بدھنی

کمل ناتھ نے آج وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان کے سیہور ضلع کے اسمبلی حلقہ بدھنی کے حوالے سے کہا کہ کانگریس اس اسمبلی کے لیے الگ حکمت عملی تیار کر رہی ہے۔

شیوراج کے حلقہ اسمبلی بدھنی کے لیے الگ حکمت عملی بنا رہے ہیں، کمل ناتھ
شیوراج کے حلقہ اسمبلی بدھنی کے لیے الگ حکمت عملی بنا رہے ہیں، کمل ناتھ

By

Published : Feb 11, 2023, 3:51 PM IST

سیہور: مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی کمل ناتھ نے آج وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان کے سیہور ضلع کے اسمبلی حلقہ بدھنی کے حوالے سے کہا کہ کانگریس اس اسمبلی کے لیے الگ حکمت عملی تیار کر رہی ہے۔ کمل ناتھ نے نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کہا کہ کانگریس بدھنی کے لئے الگ حکمت عملی بنا رہی ہے۔ جو امیدوار چوہان کو سخت ٹکر دے سکتا ہے، اسے موقع دیا جائے گا۔

آنے والے اسمبلی انتخابات کے تناظر میں کمل ناتھ نے کہا کہ پارٹی اپنا سروے کرتی ہے، لیکن اس بار مقامی تنظیم فیصلہ کرے گی۔ مقامی تنظیم ہی انتخابات جیتتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹکٹ کا فیصلہ شاذ و نادر ہی اتفاق رائے سے ہوتا ہے لیکن اتفاق رائے ہونا ضروری ہے، اس سمت میں کام کر رہے ہیں۔ پارٹی تنظیم کے تناظر میں کمل ناتھ نے کہا کہ تنظیم کا انتخاب حال ہی میں مکمل ہوا ہے۔ ایگزیکٹو کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، باقی تقرریاں بھی جلد کر دی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: Kamal Nath on Assembly Election کچھ وقت بعد فیصلہ کریں گے کہ کہاں سے انتخاب لڑنا ہے، کمل ناتھ

موجودہ حکومت پر حملہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چوہان کو وکاس یاترا کے بجائے احتساب یاترا نکالنی چاہئے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ریاست کی معاشی سرگرمیاں مکمل طور پر ٹھپ ہو کر رہ گئی ہیں۔ صرف بڑے پروگراموں اور میڈیا پروگراموں کے انعقاد سے ریاست میں سرمایہ کاری نہیں آئے گی۔ وہیں مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی کمل ناتھ نے الیکشن نہ لڑنے سے متعلق خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کل کہا تھا کہ وہ کچھ وقت بعد فیصلہ کریں گے کہ انہیں کہاں سے الیکشن لڑنا ہے۔ اس دوران انہوں نے کہا تھا کہ کانگریس کے سینیئر لیڈروں نے وزیر اعلیٰ کے چہرے کو لے کر کوئی نئی بات نہیں کی ہے۔ وہ خود بھی کئی بار اس بات کا اعادہ کر چکے ہیں کہ وہ کسی عہدے کے خواہشمند نہیں ہیں۔ ان کا مقصد مدھیہ پردیش کے مستقبل کی حفاظت کرنا ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details