اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

2020 Delhi Riots دہلی فسادات کے ایک معاملے میں عمر خالد باعزت بری

جے این یو طلباء یونین کے سابق رہنما عمر خالد کو دہلی کی ککڑڈوما عدالت نے دہلی فسادات 2020 کے ایک معاملے میں بری کر دیا ہے۔ Umar Khalid Acquitted in Stone Pelting Case

دہلی فسادات سے منسلک ایک معاملے میں عمر خالد بری
دہلی فسادات سے منسلک ایک معاملے میں عمر خالد بری

By

Published : Dec 3, 2022, 5:34 PM IST

دہلی:قومی دارالحکومت دہلی کی ککڑڈوما عدالت نے جواہر لعل نہرو یونیورسٹی (جے این یو) کے سابق طلباء رہنماؤں عمر خالد اور خالد سیفی کو دہلی فسادات کے ایک معاملے میں بری کر دیا ہے۔ ان دونوں کو چاند باغ میں پتھراؤ کے معاملے میں پہلے ہی ضمانت مل چکی تھی لیکن دوسرے معاملے میں عمر خالد اور خالد سیفی جیل میں ہیں۔ بتا دیں کہ دونوں کے خلاف فسادات کی سازش کا الزام لگایا گیا ہے۔ انہیں یو اے پی اے کے تحت کیس درج کر گرفتار کیا گیا تھا۔ Umar Khalid Acquitted in Stone Pelting Case

اطلاعات کے مطابق ایک کانسٹیبل کے بیان کی بنیاد پر مقدمہ درج کیا گیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ 24 فروری 2020 کو چاند باغ پلیا کے پاس ایک بڑا ہجوم جمع تھا، جس کی جانب سے پتھراؤ کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ سال 2020 میں شمال مشرقی دہلی میں فسادات ہوئے تھے۔ اس فسادات میں 53 افراد ہلاک ہوگئے تھے جبکہ سینکڑوں افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: Shahrukh Pathan Gets Rousing Welcome: دہلی فسادات کے ملزم شاہ رخ پٹھان کا پُرجوش استقبال

ABOUT THE AUTHOR

...view details