سرینگر:کانگریس رہنما راہل گاندھی کی قیادت میں جاری 'بھارت جوڑو یاترا' کو جموں کشمیر میں منظم طور پر منعقد کرنے کے لیے جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے سابق صدر غلام احمد میر کو کوآڈنیٹر نامزد کیا گیا ہے۔ غلام احمد میر کے علاوہ ورکنگ صدر رمن بھلا اور نائب صدر غلام نبی مونگا کو بھی اس یاترا کو کامیاب اور منظم طریقے سے منعقد کرنے کے لیے کوآڈنیٹر نامزد کیا گیا ہے۔ Jammu Kashmir Pradesh Congress Committee
کانگریس ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ 'جموں کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر وقار رسول نے ان لیڈران کو یاترا کے انتظامات کرنے کے لیے یہ فیصلہ کیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ راہل گاندھی جموں کشمیر میں 'بھارت جوڑو یاترا' کے دوران آٹھ دن قیام کریں گے۔ Bharat Joda Yatra