اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

یووراج سنگھ کی گرفتاری و رہائی - ای ٹی وی بھارت کی خبر

ٹیم انڈیا کے سابق کرکٹر یووراج سنگھ کو ہریانہ پولیس نے گرفتار کیا ہے۔ انہیں گزشتہ برس ایک لائیو چیٹ کے دوران یوجویندر چہل کے خلاف ذات پر مبنی الفاظ کا استعمال کرنے کے خلاف گرفتار کیا گیا اور رسمی ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔

Yuvraj Singh
یوراج سنگھ

By

Published : Oct 18, 2021, 6:59 AM IST

Updated : Oct 18, 2021, 7:16 AM IST

گذشتہ سال روہت شرما کے ساتھ لائیو چیٹ میں انہوں نے کرکٹر یوجویندر چہل کے خلاف قابل اعتراض تبصرہ کیا تھا، جس پر ہریانہ کے ہانسی سٹی پولیس اسٹیشن میں یووراج سنگھ کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

یووراج کو اس کیس کے ضمن میں ضلع حسار میں اتوار کو پولیس نے گرفتار کیا۔ یوراج سنگھ نے فوری طور پر ہائی کورٹ میں ضمانت کی درخواست دائر کی۔

ہائی کورٹ کی جانب سے ضمانت کے بعد انہیں رہا کر دیا گیا۔ ہائی کورٹ نے انہیں پولیس تحقیقات میں حاضر ہونے کا حکم دیا۔ یووراج سنگھ نے اپنے وکیل کے ہمراہ پولیس تحقیقات میں شرکت کی۔

کیا تھا پورا معاملہ

یووراج سنگھ نے یوجویندر چہل کے بارے میں مذاق میں ذات پر مبنی الفاظ استعمال کیے۔ جب معاملہ بڑھا تو انہوں نے سوشل میڈیا پر معافی بھی مانگی، جس میں یووراج سنگھ نے کہا کہ 'میں یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ میں رنگ ، ذات ، عقیدے کی بنیاد پر کسی قسم کے امتیازی سلوک پر یقین نہیں رکھتا۔ میں نے لوگوں کی بہتری کے لیے زندگی گزاری ہے اور مستقبل میں بھی اسی طرح جینا چاہتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:

ٹی 20 ورلڈ کپ کا آغاز، دیکھیں بھارت کا شیڈول

یووراج سنگھ نے اپنے معافی نامے میں کہا تھا کہ میں انسان کی عزت کرتا ہوں، میں اپنے دوستوں سے بات کر رہا تھا اور اس وقت میری بات کو غلط طریقے سے لیا گیا، جو غلط تھا۔ یووراج نے کہا ایک ذمہ دار بھارتی شہری ہونے کے نعتے میں کہنا چاہتا ہوں کہ

یووراج سنگھ نے اپنی معافی میں کہا تھا کہ ، 'میں ہر شخص کا احترام کرتا ہوں۔ میں اپنے دوستوں سے بات کر رہا تھا اور اس وقت میری بات کو غلط انداز میں لیا گیا جو کہ نامناسب تھا۔ یووراج نے کہا ، 'ایک ذمہ دار ہندوستانی کی حیثیت سے ، میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ اگر میرے الفاظ نے نادانستہ طور پر کسی کو تکلیف پہنچائی ہے تو میں اس کے لیے معذرت خواہ ہوں۔'

Last Updated : Oct 18, 2021, 7:16 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details