قومی دارالحکومت دہلی میں بلدیاتی انتخابات سے قبل سیاستدانوں کا ایک دوسری پارٹی میں آنے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔ ہفتہ کو بی جے پی سے دو بار میونسپل کونسلر رہ چکے دیویندر چودھری اور کانگریس کے سابق کونسلر رمیش پنڈت عام آدمی پارٹی میں شامل ہوگئے۔ ان دونوں کو ٹوپی پہنا کر نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے استقبال کیا۔ Former Councilors Joined AAP
منیش سسودیا نے کہا کہ کیجریوال حکومت اسکول، اسپتال، بجلی، پانی، سڑک، ٹرانسپورٹ اور وائی فائی سمیت تمام شعبوں میں تاریخی کام کررہی ہے۔ جس کے کاموں سے متاثر ہو کر لوگ عام آدمی پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں۔ عام آدمی پارٹی میں شامل ہونے والے دیویندر چودھری نے کہا کہ دہلی میں وزیر اعلی اروند کیجریوال کا تیار کردہ 'ترقی ماڈل' آج پوری دہلی میں نہیں بلکہ پورے بھارت میں موضوع بحث بنا ہوا ہے۔