بنارس: جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی سابقہ اہلیہ پائل ناتھ کے سری کاشی وشوناتھ مندر کے دورے کے دوران ایک تنازعہ سامنے آیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ پیر کی صبح عمر عبداللہ کی سابق بیوی پائل ناتھ اپنے دونوں بچوں کے ساتھ منگلا آرتی دیکھنے سری کاشی وشوناتھ مندر پہنچی تھیں۔ جس کے لیے انہوں نے 3 ٹکٹ بھی خریدے تھے اور تینوں نے تقریباً 1 گھنٹہ تک منگلا آرتی بھی دیکھی، لیکن بعد میں جب انہوں نے مندر میں داخل ہونا چاہا تو انہیں کچھ خدمتگاروں اور مندر کے عملے نے روک دیا۔ Omar Abdullah Ex Wife Visit Varanasi
اس سلسلے میں مندر کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر سنیل ورما نے بتایا کہ عمر عبداللہ کی سابقہ اہلیہ کی آمد کی اطلاع پر مندر انتظامیہ نے ان کے لیے 1 گھنٹے تک آرتی دیکھنے کا انتظام کیا تھا۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ ٹکٹ میں مندر کے اندر درشن لینے کے انتظام کا ذکر نہیں تھا، اس میں صرف آرتی دیکھنے کا ذکر تھا۔ انہوں نے درشن کیا یا نہیں کیا، یہ واضح طور پر نہیں کہا جا سکتا، لیکن اس معاملہ میں تنازعہ کی کوئی بات نہیں ہے۔ اس بات کی تصدیق ہوئی کہ وہ یہاں آئی تھیں اور انہوں نے ایک گھنٹے کی آرتی بھی دیکھی۔