اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Former Chief Justice of India RC Lahoti dies: سابق چیف جسٹس رمیش چندر لاہوتی کا انتقال

سابق چیف جسٹس رمیش چندر لاہوتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع گونا میں یکم نومبر 1940 کو پیدا ہوئے، انہوں نے 1960 میں گونا ضلع میں بار کونسل میں شمولیت اختیار کی اور 1962 میں بطور وکیل داخلہ لیا۔ اپریل 1977 میں براہ راست بینچ میں بار سے اسٹیٹ ہائر جوڈیشل سروس میں بھرتی ہوگئے اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے طور پر مقرر کیا گیا۔ R C Lahoti born in guna

By

Published : Mar 24, 2022, 12:13 PM IST

سابق چیف جسٹس رمیش چندر لاہوتی کا انتقال
سابق چیف جسٹس رمیش چندر لاہوتی کا انتقال

بھارت کے سابق چیف جسٹس رمیش چندر لاہوتی کا بدھ کی شام 81 برس کی عمر میں انتقال ہوگیا، ان کے اہل خانہ نے اس بات کی جانکاری دی ہے۔ جسٹس لاہوتی کو یکم جون 2004 کو بھارت کے 35 ویں چیف جسٹس کے طور پر مقرر کیا گیا تھا۔ وہ یکم نومبر 2005 کو ریٹائر ہوئے۔ یکم نومبر 1940 کو پیدا ہوئے، انہوں نے 1960 میں گونا ضلع میں بار کونسل میں شمولیت اختیار کی اور 1962 میں بطور وکیل داخلہ لیا۔ اپریل 1977 میں براہ راست بینچ میں بار سے اسٹیٹ ہائر جوڈیشل سروس میں بھرتی ہوگئے اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے طور پر مقرر کیا گیا۔ Former Chief Justice of India R C Lahoti passed away

ایک سال تک اس عہدے پر کام کرنے کے بعد جسٹس لاہوتی نے مئی 1978 میں استعفیٰ دے دیا اور ہائی کورٹ میں پریکٹس کرنے کے لیے بار کونسل میں واپس آ گئے۔ انہیں 3 مئی 1988 کو مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کا ایڈیشنل جج مقرر کیا گیا اور اگلے سال 4 اگست کو مستقل جج بنا دیا۔ 7 فروری 1994 کو ان کا تبادلہ دہلی ہائی کورٹ میں کیا گیا اور بعد میں 9 دسمبر 1998 کو سپریم کورٹ کے جج کے طور پر تعینات کیا گیا۔

بھارت کے سابق چیف جسٹس رمیش چندر لاہوتی کی موت پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ انہیں عدلیہ میں ان کے تعاون اور پسماندہ افراد کو فوری انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے پر زور دینے کے لیے یاد رکھا جائے گا۔ وزیراعظم نے ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details