لکھنؤ: شیعہ وقف بورڈ کے سابق چیئرمین وسیم رضوی عرف جتیندر سنگھ تیاگی جیل سے رہا ہونے کے بعد ایک بار پھر سرخیوں میں ہیں۔ جیل سے باہر آنے کے بعد جب تیاگی اپنے گھر پہنچے تو ان سے ان کا گھر بھی چھین لیا گیا۔ جس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے وسیم رضوی عرف تیاگی نے ہنومان مندر پر بنے فٹ پاتھ پر رات گزارنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وسیم رضوی جو کبھی اتر پردیش شیعہ سینٹرل وقف بورڈ کے چیئرمین کے طور پر فرش پر رہتے تھے، اب جتیندر نارائن سنگھ تیاگی بننے کے بعد فٹ باتھ پر زندگی گزارنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ Former Chairman Wasim Rizvi spend the night on road in lucknow
Wasim Rizvi Slept On Road: وسیم رضوی عرف جتیندر سنگھ تیاگی فٹ باتھ پر زندگی گزارنے پر مجبور
وسیم رضوی جو کبھی اتر پردیش شیعہ سینٹرل وقف بورڈ کے چیئرمین کے طور پر فرش پر رہتے تھے، اب جتیندر نارائن سنگھ تیاگی بننے کے بعد فٹ باتھ پر زندگی گزارنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ Wasim Rizvi Slept On Road
مزید پڑھیں:۔ Haridwar Dharma Sansad case: سپریم کورٹ سے جتیندر تیاگی کو تین ماہ کی عبوری ضمانت
جتیندر نارائن سنگھ تیاگی کی جیل سے رہائی کے بعد بھی پریشانیاں کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ تیاگی اپنے کچھ حامیوں کے ساتھ لکھنؤ کے مشہور ہنومان مندر سیٹو کے پاس سڑک پر پڑے ہیں۔ ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے تیاگی نے کہا کہ ان کا خاندان شیعہ وقف بورڈ کی جائیداد پر تعمیر ایک شیعہ یتیم خانے میں رہتا تھا لیکن ہندو مذہب اختیار کرنے کے بعد ان کے خاندان کو شیعہ وقف بورڈ کی جائیداد سے بے دخل کر دیا گیا۔ تیاگی کا مطالبہ ہے کہ ان کی بیوی اور بچوں کو اس گھر میں واپس لایا جائے۔ ناراض تیاگی نے گھر واپس آنے تک کھلے آسمان کے نیچے فرش پر پڑے رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔