جانچ ایجنسی نے جمعہ کی شام آئی سی آئی سی آئی بینک کی سابق ایم ڈی اور سی ای او چندا کوچر اور ان کے شوہر دیپک کوچر کو گرفتار کر لیا۔ الزام ہے کہ جب چندا کوچر آئی سی آئی سی آئی بینک کی سربراہ تھیں تو انہوں نے ویڈیوکان گروپ کو قرض دیا تھا۔ بدلے میں چندا کے شوہر دیپک کوچر کی کمپنی Nu Renewable کو ویڈیوکان سے سرمایہ کاری ملی۔ویڈیوکون کو لون معاملے میں سی بی آئی نے بڑی کارروائی کی ہے۔ جانچ ایجنسی نے جمعہ کی شام آئی سی آئی سی آئی بینک کی سابق ایم ڈی اور سی ای او چندا کوچر اور ان کے شوہر دیپک کوچر کو گرفتار کر لیا۔ الزام ہے کہ جب چندا کوچر آئی سی آئی سی آئی بینک کی سربراہ تھیں تو انہوں نے ویڈیوکان گروپ کو قرض دیا تھا۔ بدلے میں چندا کے شوہر دیپک کوچر کی کمپنی Nu Renewable کو ویڈیوکان سے سرمایہ کاری ملی۔ex-ICICI Bank CEO, husband Deepak Kochhar arrested in Videocon loan case
ذرائع کے مطابق 2012 میں ویڈیوکان گروپ کو آئی سی آئی سی آئی بینک نے قرض دیا تھا۔ جو بعد میں این پی اے بن گیا اور بعد میں اسے ’’بینک فراڈ‘‘ کہا گیا۔ ستمبر 2020 میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے دیپک کوچر کو گرفتار کیا۔ درحقیقت 2012 میں چندا کوچر کی زیرقیادت آئی سی آئی سی آئی بینک نے ویڈیوکان گروپ کو 3,250 کروڑ کا قرض دیا تھا اور چھ ماہ بعد وینوگوپال دھوت کی ملکیت والی میسرز سپریم انرجی نے میسرز نیو پاور رینیوایبلز کو 64 کروڑ کا قرض دیا تھا۔ جس میں دیپک کوچر کا 50 فیصد حصہ ہے۔