اوقافی جائیدادوں کو ناجائز قبضوں سے آزاد کرانے اور ان کے تحفظ کے لیے "وژن کرناٹک" کی جانب سے ایک اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں شہر کے کئی سماجی و ملی اداروں رہبران، دانشوران و سماجی کارکنان نے "وقف املاک کا تحفظ اور تنظیموں کی ذمہ داریاں" کے عنوان پر تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر بحث کے بعد شرکاء مجلس نے متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا کہ ایک "پریشر گروپ" بنایا جائے گا، جس میں باقاعدہ ایک لیگل سیل و مکمل میکانزم تیار کیا جائے گا تاکہ اس کے ذریعے اوقافی جائیدادوں کے معاملات کو مؤثر طریقے سے حل کیا جاسکے اور کرناٹک وقف کو جواب دہ بنایا جاسکے۔