اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

خارجہ سیکرٹری شرنگلا کی بلنکن سے ملاقات، افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا - etv bharat urdu

سکریٹری خارجہ ہرش وردھن شرنگلا نے جمعرات کو امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے ملاقات کی۔ اس دوران انہوں نے افغانستان کی صورتحال کے علاوہ دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔

سیکرٹری خارجہ شرنگلا نے بلنکن سے ملاقات کی ،افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا
سیکرٹری خارجہ شرنگلا نے بلنکن سے ملاقات کی ،افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا

By

Published : Sep 3, 2021, 8:16 AM IST

شرنگلا امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ میں اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ ملاقاتیں کرنے کے لیے بدھ کے روز واشنگٹن پہنچے۔ انہوں نے نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمین سے بھی ملاقات کی۔

وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے ٹویٹ کیا، 'سکریٹری خارجہ ہرش وردھن شرنگلا نے امریکی وزیر خارجہ بلنکن سے ملاقات کی۔

دوطرفہ تعلقات اور افغانستان کی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔

باغچی نے کہا 'انہوں نے افغانستان، انڈو پیسیفک خطے کے علاوہ کووڈ-19 وبا کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا۔

اقوام متحدہ میں تعاون اور باہمی دلچسپی کے دیگر علاقائی اور کثیر الجہتی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید پڑھیں:امریکہ نے افغانستان میں صفر حاصل کیا: پوتن

ملاقات کے دوران سیکریٹری خارجہ نے ہیلتھ کیئر، دفاع اور سلامتی، تجارت اور سرمایہ کاری، سائنس اور ٹیکنالوجی، موسمیاتی تبدیلی اور صاف توانائی سمیت دیگر شعبوں میں بھارت امریکہ اسٹریٹجک شراکت داری کو آگے بڑھانے پر اہم بات چیت کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details