اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Congress Slams Foreign Minister وزیر خارجہ کا چین سے متعلق بیان فوج کی توہین، کانگریس - وزیر خارجہ ایس جے شنکر

کانگریس نے کہا کہ جے شنکر، جو چین میں سب سے طویل عرصے تک سفیر رہ چکے ہیں، فوج کی توہین کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان ایک چھوٹی معیشت ہے اس لیے وہ 'چین سے لڑ نہیں سکتا۔'

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Feb 22, 2023, 2:57 PM IST

نئی دہلی: کانگریس نے بدھ کو وزیر خارجہ ایس جے شنکر کے چین سے متعلق بیان پر سخت اعتراض ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بہادری سے دشمن کا مقابلہ کرنے والے ملک کے جانباز سپاہیوں کی توہین کی ہے۔ کانگریس کی ترجمان سپریہ شرینیت نے یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ایس جے شنکر کا چین کو لے کر دیا گیا بیان تشویشناک ہے اور اس بیان کے ذریعے انہوں نے ملک کی فوج کی حوصلہ شکنی کی ہے۔ شرینیت نے جے شنکر کو اب تک کا سب سے ناکام وزیر خارجہ قرار دیا اور کہا کہ 'ہم چین سے چھوٹی معیشت ہیں اور چین ایک بڑی معیشت ہے۔ ہم کسی بڑی معیشت پر حملہ نہیں کر سکتے۔'

کانگریس ترجمان نے کہا کہ وزیر خارجہ کا یہ بیان غیرمناسب ہے اور کہا کہ اگر یہی سچ ہے تو دنیا کی چھوٹی معیشتوں کو بڑی معیشتوں سے ڈرنا چاہیے اور ان سے لڑنا نہیں چاہیے۔ وزیر خارجہ کا بیان فوج کے حوصلے پست کرنے والا ہے اور آج تک کسی وزیر خارجہ نے ایسا بیان نہیں دیا۔ دراصل ایس جے شنکر کی جانب سے ہندوستان ایک چھوٹی معیشت ہے اس لیے وہ 'چین سے لڑ نہیں سکتا کے بیان پر کانگریس نے ان کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details