حکومت ہند نے آج اس بات کی تردید کی کہ وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے افغانستان کے طالبان رہنماؤں سے ملاقات کی ہے۔
ذرائع نے سوشل میڈیا پر ایک پاکستانی صحافی کی جانب سے افغان طالبان کے رہنماؤں کی جے شنکر سے ملاقات کے دعوے کو خارج کرتے ہوئے کہا،’ہم نے سوشل میڈیا پر کچھ رپورٹس دیکھی ہیں جن میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ وزیر خارجہ نے کچھ طالبان کے رہنماؤں سے ملاقات کی ہے۔ ایسی رپورٹس پوری طرح سے جھوٹ، بے بنیاد اور شرارت آمیز ہیں‘۔