وزیر خارجہ ایس جے شنکر External Affairs Minister S Jaishankar نے جمعہ کو کہا کہ بھارت India نے افغانستان Afghanistan کو پچاس ہزار ٹن گیہوں کی سپلائی کی پیشکش کی ہے اور روس بھارت چین (RIC) ممالک سے یہ یقینی کرنے کے لیے متحد ہوکر کام کرنے کی اپیل کی ہے، جس سے افغانستان کے لوگوں تک انسانی مدد 'بغیر کسی رکاوٹ اور سیاست کے'پہنچے۔
ایس جے شنکر کا یہ تبصرہ اس وقت سامنے آیا جب پاکستان نے بھارت سے افغانستان میں پچاس ہزار ٹن گیہوں اور ادویات کو لے جانے والے ٹرکوں کے راستے میں رخنہ ڈالا اور پاکستان کے وزیراعظم عمران خان افغانستان کے اسلامی امارات کے چوٹی کے حکام کے ذاتی طورپر مداخلت کرنے کے بعد ٹرکوں کو گزرنے کی اجاز ت دینے پر رضامند ہوئے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ وہ بھارت کی طرف سے بھیجی گئی خاص کھیپ کو 'غیر معمولی بنیاد' پر یہاں سے گزرنے دیں گے۔