بھارت کی معیشت کتنی گرچکی ہے اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ملک کے غیر ملکی زرِ مبادلہ کے ذخائر مسلسل چوتھے ہفتے بڑھتے ہوئے 588 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے۔ اس سے قبل والے 23 اپریل کواختتام پذیر ہفتہ میں یہ 1.70 ارب ڈالر تھے جو اب بڑھ کر 588.11 بلین ڈالر پر آگئے ہیں۔
زرِ مبادلہ کے ذخائر 588 ارب ڈالر سے تجاوز
ملک کے غیر ملکی زرِ مبادلہ کے ذخائر مسلسل چوتھے ہفتے بڑھتے ہوئے 588 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے۔ ریزرو بینک آف انڈیا کے اعداد و شمار کے مطابق 30 اپریل کو اختتام پذیر ہفتے میں ملک کے غیر ملکی زرِ مبادلہ کے ذخائر3.91 ارب ڈالر سے بڑھ کر 588.02 ارب ڈالر پر پہنچ گئے جو تین ماہ کی بلند ترین سطح ہے۔
زرِ مبادلہ کے ذخائر 588 ارب ڈالر سے تجاوز
مرکزی بینک نے بتایا کہ 30 اپریل کواختتام پذیر ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر کا سب سے بڑے جزو غیر ملکی کرنسی کے اثاثے 4.41 ارب ڈالر بڑھ کر 546.06 ارب ڈالر پر پہنچ گئے۔ تاہم اس دوران سونے کے ذخائر 50.5 کروڑ ڈالر کم ہو کر 35.46 ارب ڈالر رہ گئے۔
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے پاس مختص فنڈ 20 لاکھ ڈالر بڑھ کر 4.99 ارب ڈالر اور خصوصی ڈرائنگ رائٹس 30 لاکھ ڈالر کے اضافے سے 1.51 ارب ڈالر رہا۔