بارڈر سیکیورٹی فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے جموں کے ارنیا سیکٹر میں ڈرون پر فائرنگ کی جس کے بعد وہ پاکستان کی طرف لوٹ گیا۔
بی ایس ایف نے بتایا کہ جموں کے ارنیا سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد کے قریب ممکنہ ڈرون پر فائرنگ کی گئی جس کے بعد وہ واپس چلا گیا۔ بی ایس ایف نے کہا "آج صبح تقریباً ساڑھے پانچ بجے ہوا میں ایک چمکتی ہوئی سرخ اور زرد روشنی بین الاقوامی سرحد کے قریب ارنیا سیکٹر میں دیکھی گئی۔"
انہوں نے کہا "ہمارے فوجیوں نے فورا اڑنے والی چیز پر 25 ایل ایم جی آر ڈی فائر کیے جس کی وجہ سے اس نے کچھ اونچائی حاصل کی اور پاکستان کی طرف طرف چلا گیا۔ پولیس کی مدد سے علاقے کی تلاشی لی جا رہی ہے۔"