اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Heavy Rain in Aligarh شدید بارشوں سے اے ایم یو کا میڈیکل کالج زیرآب، وائرل ویڈیو - علی گڑھ میں مسلسل موسلادھار بارش

علی گڑھ میں گزشتہ دو روز سے مسلسل موسلادھار بارش ہورہی ہے۔ جس کے سبب اے ایم یو کا میڈیکل کالج زیرآب ہو چکا ہے۔ ضلع انتظامیہ نے گزشتہ دو روز سے ہو رہی موسلادھار بارش کے پیش نظر بارویں جماعت تک کے اسکول بند کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ Heavy Rain in Aligarh

Heavy Rain in Aligarh
شدید بارشوں سے اے ایم یو کا میڈیکل کالج زیرآب، وائرل ویڈیو

By

Published : Oct 10, 2022, 3:48 PM IST

ریاست اتر پردیش کے ضلع علی گڑھ میں گزشتہ دو روز سے مسلسل موسلادھار بارش ہورہی ہے۔ جس کے سبب نچلے علاقوں سمیت علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کا جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج زیرآب ہوگیا ہے۔ جس سے مریضوں کو خاصی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ Flood Water Enters AMU Medical College

شدید بارشوں سے اے ایم یو کا میڈیکل کالج زیرآب، وائرل ویڈیو

جواہر لعل نہرو میڈیکل کی پرانی بلڈنگ کے وارڈ میں جمع بارش کے پانی والی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائل ہو رہی ہے۔ جس میں صاف دیکھا جا رہا ہے کہ وارڈ کے اندر پلنگ پر لیٹے مریضوں، تیمارداروں اور طبی عملے کو خاصی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ جس کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔

بتا دیں کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے کہ میڈیکل کالج کے وارڈ میں پانی بھرا ہول اس سے قبل بھی موسلادھار بارش میں اکثر ہسپتال میں پانی بھر جاتا ہے۔ جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہوتی ہے، باوجود اس کے میڈیکل اور یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے کوئی اقدامات نہیں کئے جاتے ہیں۔ دو دن سے مسلسل ہورہی بارش میں میڈیکل کالج کے کچھ وارڈ اور بلڈ بینک تالاب میں تبدیل ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Maternal Death At JN Medical College AMU: زچہ بچہ کی موت کے بعد ڈاکٹرز پر لاپرواہی کا الزام

واضع رہے آج ہی علی گڑھ میں ضلع انتظامیہ نے گزشتہ دو روز سے ہو رہی موسلادھار بارش کے پیش نظر بارویں جماعت تک کے اسکول بند کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ 10 اور 11 اکتوبر کو تمام سرکاری اور غیر سرکاری اسکول بند رہیں گے۔ مسلسل بارش کے سبب علی گڑھ کے تمام نچلے علاقے تالاب میں تبدیل ہو گئے ہیں۔ جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر جم کر وائرل ہو رہی ہے۔ Heavy Rain in Aligarh

ABOUT THE AUTHOR

...view details