اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

سابق رکن اسمبلی معین الحق ترنمول کانگریس میں شامل

فراخا سے پانچ مرتبہ رکن اسمبلی رہ چکے معین الحق نے آل انڈیا نیشنل کانگریس کو چھوڑ کر جنرل سیکرٹری ابھیشک بنرجی کی موجودگی میں ترنمول کانگریس میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔

سابق رکن اسمبلی معین الحق ترنمول کانگریس میں شامل ہو گئے
سابق رکن اسمبلی معین الحق ترنمول کانگریس میں شامل ہو گئے

By

Published : Sep 23, 2021, 8:49 PM IST

مرشدآباد ضلع کے فراکا سے کانگریس کے پانچ مرتبہ رکن اسمبلی رہ چکے معین الحق ابھیشک بنرجی کی موجودگی میں ترنمول کانگریس میں شامل ہو گئے۔

30 ستمبر کو مغربی بنگال کے تین اسمبلی حلقوں بھوانی پور، مرشدآباد کے شمشیر گنج اور جنگی پور میں ضمنی انتخابات ہونے والے ہیں۔

اس سے پہلے ہی کانگریس کو سنئیر رہنما کے پارٹی کو چھوڑ کر جانے سے زوردار دھکا لگا۔

فراخا سے پانچ مرتبہ رکن اسمبلی رہ چکے معین الحق نے آل انڈیا نیشنل کانگریس کو چھوڑ کر جنرل سیکرٹری ابھیشک بنرجی کی موجودگی میں ترنمول کانگریس میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔

آل انڈیا ترنمول کانگریس کے قومی جنرل سیکرٹری ابھیشک بنرجی نے اس موقع پر کہا کہ پورے ملک میں کانگریس کا برا حال ہے۔

آج معین الحق آئے ہیں تو کل کوئی اور رہنما کانگریس کو چھوڑ کر ترنمول کانگریس میں شامل ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس جب تک سی پی آئی ایم کے ساتھ رہے گی اس وقت تک اس پارٹی کو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا۔

دوسری طرف معین الحق نے کہا کہ ان کا کانگریس کو چھوڑ کر ترنمول کانگریس میں شامل ہونے کا فیصلہ بالکل درست ہے۔

مزید پڑھیں:بی جے پی سے ایک سینیئر لیڈر ترنمول کانگریس میں آسکتے ہیں: فرہاد حکیم

وہ پانچ مرتبہ رکن اسمبلی رہ چکے ہیں۔ اس کا مطلب عوام سے ان کا مضبوط رشتہ ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ اسمبلی انتخابات 2021 میں کانگریس نے مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔

لوک سبھا میں کانگریس کے رہنما ادھیر رنجن چودھری کی صدارت والی کانگریس کے ریاستی یونٹ کو تمام 294 سیٹوں پر شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details