وزارت دفاع نے جمعہ کے روز بی ڈی ایل سے ہندوستانی فوج کو 4960 میلان-2 ٹی اینٹی ٹینک گائیڈیڈ میزائل (اے ٹی ایم ایم) کی سپلائی کے لیے کنٹریکٹ پر دستخط کیے۔ اس سے حکومت کی ’میک ان انڈیا‘ پہل کو مزید فروغ ملے گا، یہ کنٹریکٹ کا ’رپیٹ آرڈر‘ ہے جس پر بی ڈی ایل کے ساتھ 08 مارچ 2016 کو دستخط کیے گئے تھے۔
فوج کے لیے پانچ ہزار اینٹی ٹینک میزائل خریدے جائیں گے - اینٹی ٹینک گائڈیڈ میزائل
وزارت دفاع نے فوج کے لیے تقریباً پانچ ہزار اینٹی ٹینک گائڈیڈ میزائل کی خریداری کے لیے عوامی شعبے کے دفاعی انڈرٹیکنگ بھارت ڈائنامِکس لمیٹیڈ (بی ڈی ایل) کے ساتھ 1188 کروڑ روپے کی لاگت والے ایک کنٹریکٹ پر دستخط کیے ہیں۔
میلان-2 ٹی میزائل 1850 میٹر تک مار کرنے کی اہلیت ہے جسے بی ڈی ایل فرانس کے ایم بی ڈی اے میزائل سسٹم کے لائیسنس کے تحت بنا رہی ہے, ان میزائل کو زمین سے اور گاڑی پر مبنی لانچر سے داغا جا سکتا ہے, اس کا استعمال حملے اور دفاع دونوں معاملوں میں کیا جا سکتا ہے, ان میزائلوں کے سبب مسلح فورسز کی استعداد بڑھے گی اور اگلے تین برسوں میں ان کی سپلائی پوری ہو جائے گی اور یہ فوج کے ہتھیاروں کے ذخیرے کا حصہ بن جائے گی۔
یہ پروجیکٹ دفاعی صنعت کے لیے استعداد کا مظاہرہ کرنے کا ایک بڑا موقع ہے اور یہ دفاع کے شعبے میں بھی ’آتم نربھر بھارت‘ کے ہدف کو حاصل کرنے کی سمت میں ایک بڑی پہل ہوگی۔