لندن: گلاسگو میں سی او پی 26 اقوام متحدہ کے موسمیاتی مذاکرات ختم ہو گئے ہیں اور تمام 197 ممالک گلاسگو موسمیاتی معاہدے پر متفق ہیں۔
اگر 2015 کے 'پیرس معاہدے' نے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے ممالک کو فریم ورک فراہم کیا تو چھ سال بعد گلاسگو سمٹ عالمی سفارت کاری کے اس اہم موضوع کے لیے پہلا بڑا امتحان بنا۔
ہم نے دو ہفتوں کے دوران رہنماؤں کے بیان، کوئلے اور یکطرفہ معاہدوں پر بڑے پیمانے پر مظاہروں، جیواشم ایندھن کے لیے فنڈنگ اور جنگلات کی کٹائی کو روکنے کے ساتھ آخری دستخط شدہ گلاسگو موسمیات معاہدے سے کیا سیکھا؟
کوئلے پر انحصار ختم کرنے سے لے کر کاربن مارکیٹ میں خامیوں تک، یہاں کچھ اہم چیزیں ہیں جن کے بارے میں ہمیں جاننے کی ضرورت ہے۔
1۔ اخراج میں کمی کے حوالے سے پیش رفت ہوئی ہے، لیکن گلاسگو موسمیاتی معاہدہ صرف معمولی پیش رفت ہے نہ کہ موسمیاتی تبدیلی کے بدترین اثرات کو روکنے کے لیے کامیابی کا لمحہ نہیں ہے۔
میزبان اور سی او پی 26 کے سربراہ کے طور پر برطانیہ، پیرس معاہدے کے 'گلوبل وارمنگ کو 1.5 ڈگری سیلسیس تک محدود کرنے' کے مضبوط ہدف پر قائم رہنا چاہتا تھا، لیکن ہم صرف اتنا کہہ سکتے ہیں کہ گلوبل وارمنگ کو 1.5 ڈگری سلیسیس تک محدود کرنے کا ہدف ' لائف سپورٹ' پر ہے، یعنی اس میں دھڑکن تو ہے لیکن یہ تقریباً مر چکا ہے۔
پیرس موسمیاتی معاہدے میں گلوبل وارمنگ کو 1.5 ڈگری سیلسیس تک محدود کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا، لیکن COP26 سے پہلے جس رفتار سے اخراج بڑھ رہا تھا اس کے 2.7 ° C تک پہنچنے کا اندازہ لگایا گیا تھا، لیکن کچھ بڑے ممالک اس دہائی میں اخراج میں کٹوتی کے نئے طریقہ کار سمیت سی او پی 26 کے اعلان کے بعد اسے کم کر کے 2.4 ڈگری سیلسیس تک رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
زیادہ تر ممالک نے طویل مدتی خالص صفر کے اخراج کے اہداف کا بھی اعلان کیا ہے۔
سب سے اہم یہ کہ 2070 تک خالص صفر اخراج کے ہدف تک پہنچنے کا بھارت کا عزم تھا۔ تیزی سے ترقی کرنے والے نائیجیریا نے بھی 2060 تک خالص صفر اخراج کا وعدہ کیا ہے۔