اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

آندھراپردیش: سڑک حادثے میں پانچ کی موت - اردو خبر

ویزیانگرم میں بس اور لاری کے درمیان زبردست ٹکر ہونے سے پانچ افراد ہلاک ہوگئے، جبکہ 25 سے زائد زخمی ہوگئے۔

آندھراپردیش:سڑک حادثے میں پانچ کی موت
آندھراپردیش:سڑک حادثے میں پانچ کی موت

By

Published : Mar 29, 2021, 10:28 AM IST

Updated : Mar 29, 2021, 10:49 AM IST

آندھراپردیش کے ضلع ویزیانگرم میں ایک بس سڑک حادثے کا شکار ہوگئی۔ اس حادثہ میں پانچ لوگوں کی موت واقع ہوگئی، جبکہ 25 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

اطلاع کے مطابق گیس سلینڈر سے بھری لاری اور ایک آر ٹی سی بس میں ٹکر ہوگئی تھی، اسی وقت وشکھاپٹنم سے ویزیانگرم آنے والی ایک اور آر ٹی سی بس نے اس بس کو پیچھے سے ٹکر مار دی، جس کی وجہ سے یہ دردناک سڑک حادثہ پیش آیا۔

آندھراپردیش: سڑک حادثے میں پانچ کی موت

جس علاقے میں یہ حادثہ پیش آیا وہاں ایک کچڑا کنڈی موجود تھی اور اس وقت کچڑے میں آگ لگایا جارہا تھا اور سڑک پر زیادہ دھواں ہونے کی وجہ سے سامنے سے آنے والی تیز رفتار گاڑی کے بارے میں معلوم نہیں ہوسکا اور دونوں میں زبردست ٹکر ہوگئی۔

حادثے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور آر ٹی سی افسروں نے جائے وقوع پہنچ کر حادثے کا جائزہ لیا اور زخمیوں کو مقامی اسپتال میں داخل کرایا۔

Last Updated : Mar 29, 2021, 10:49 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details