ریاست آندھرا پردیش کے سریکاکولم ضلع میں پیر کی دیر رات کونارک ایکسپریس کی زد میں آکر پانچ افراد کی موت ہوگئی۔ پولیس نے یہ جانکاری دی۔ پولیس نے بتایا کہ 'گوہاٹی جانے والی ایک سپر فاسٹ ایکسپریس کے کچھ مسافر اس وقت ریلوے ٹریک پر اتر گئے جب بٹوا گاؤں میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے ٹرین رک گئی۔ 'انہوں نے بتایا کہ 'گاڑی رکنے کے بعد پانچ لوگ ٹریک پر اتر گئے اسی وقت پونچوں افراد مخالف سمت سے آنے والی کونارک ایکسپریس کی زد میں آگئے اور ان کی موت ہو گئی۔ five People killed after train runs them over in Andhra Pradesh
Five killed in Andhra Pradesh: ٹرین کی زد میں آنے سے پانچ افراد ہلاک - سریکاکولم ٹرین حادثہ میں پانچ لوگوں کی موت
آندھرا پردیش کے ضلع سریکاکولم میں دیر رات کونارک ایکسپریس کی زد میں آکر پانچ افراد کی موت ہوگئی۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب گوہاٹی جانے والی سپر فاسٹ ایکسپریس کے کچھ مسافر ریلوے ٹریک پر اتر گئے۔ وزیراعلیٰ وائی ایس جگن موہن ریڈی نے اس حادثہ پر غم کا اظہار کیا ہے۔ Five died in Srikakulam train accident
یہ بھی پڑھیں:ٹرین کی زد میں آنے سے طلبہ ہلاک
سریکاکولم کے پولیس سپرنٹنڈنٹ جی آر رادھیکا نے ایجنسی کو فون پر بتایا، اب تک ہم نے پانچ لاشوں کی شناخت کی ہے۔ ریلوے پولیس موقع پر پہنچ کر یہ معلوم کر رہی ہے کہ کوئی اور جانی نقصان تو نہیں ہوا ہے۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ 'یہ واقعہ رات تقریباً 9 بجے جی سگدم اور چیپور پلی ریلوے اسٹیشن کے درمیان پیش آیا۔' وزیراعلیٰ وائی ایس جگن موہن ریڈی نے اس حادثہ پر غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ضلعی حکام کو امدادی کام شروع کرنے اور زخمیوں کو مناسب طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے۔ YS Jagan Mohan Reddy on Andhra Train Accident